← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
جب کرم ہوتا ہے تقدیر بدل جاتی ہے
لوحِ محفوظ کی تحریر بدل جاتی ہے
2
رُخ بدلتی ہے ہوا اُن کا اشارہ پا کر
زہرِ قاتل کی بھی تاثیر بدل جاتی ہے
3
اُن کی شفقت سے سنور جاتی ہے دُنیا دِل کی
دفعتاً⚠️ پیشِ⚠️ تصویر بدل جاتی ہے
4
جب بھی آتا ہے خِیال اُن کی شفاعت کا مجھے
حالتِ خاطِرِ دلگیر بدل جاتی ہے
5
خود بخود غیب سے ہو جاتے ہیں پیدا اسباب
خود بخود غیب سے تدبیر بدل جاتی ہے
6
جب خُوشی آتی ہے اب ہوتے ہیں مصروفِ ثَنا
عادتِ نالۂ⚠️ شبگیر بدل جاتی ہے
7
دِل مِرا ہوتا ہے سرمست ثَنا سے ساؔجِد
غم کی حالت میری تعبیر⚠️ بدل جاتی ہے