← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
تنہائیوں میں اُن کا کرم دستگیر ہے
دِل میرا اُن کے لُطف کا منّت پذیر ہے
2
ہے لاجواب شانِ خُدا اُن کی ذاتِ پاک
جِسم اُن کا بے مِثال ہے رُخ بے نَظِیر ہے
3
اُن کے نقوشِ پا میں ستاروں کی روشنی
رستۂ⚠️ نبیؐ کا نُور کی تنویر⚠️ ہے
4
آبادئیِ⚠️ جہاں ہے وہی رحمتِ تمام
وہ جانِ مرسلین خُدا کا سفیر ہے
5
آلامِ روزگار کا خدشہ نہیں اسے
آزاد ہے غموں سے جو اُن کا اسیر ہے
6
بھرتا ہے جھولیاں وہ سلاطینِ⚠️ دَہر کی
بے شک ہے بادشاہ جو اُن کا فقیر ہے
7
ساؔجِد کا نام اہلِ قلم میں ہے معتبر
یہ شاہِ انبیاؐ کی عطائے کبیر ہے