← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
حق نے بخشا ہے انہیں حُسنِ شمائل کیا کیا
بے شُمار اُن کے محاسن ہیں فضائل کیا کیا
2
غم ہوا کُفر کا سر حق کے نبیؐ کے آگے
ظُلمتِ شِرک ہوئی نُور کی قائل⚠️ کیا کیا
3
جن و انسان و ملک ہاتھوں میں سنبل⚠️ لیے
ہیں کھڑے اُن کے درِ پاک پہ سائل کیا کیا
4
کھل گئے چشم زدن⚠️ میں جو تھے عُقدے مشکل
حل ہوئے آن میں دُشوار مسائل کیا کیا
5
شفقت و جود و کرم، درگزر و عفو و عطا
رحمت و مہر و وفا اُن کے خصائل کیا کیا
6
چاہیے اُن کا کرم اُن کی نَوازِش ہر دم
راہِ منزِل میں غم⚠️ پیچ⚠️ ہیں حائل کیا کیا
7
اے خُدا! اپنے کرم سے دِل بینا⚠️ دے دے
تیرا ساؔجِد ہوا اُس حُسن کا شامِل⚠️ کیا کیا