اُن کی یاد اُن کا خیال

زیادہ ہو اُن سے محبت زیادہ

خدا دے یہ دولت یہ ثروت زیادہ

ہے عقل و خرد سے ورا اُن کی عظمت

بہت اُن کی شانِ رسالت زیادہ

خدا کی قسم، اُن سے ظاہر خدا ہے

جہاں بھر میں ہے اُن کی شوکت زیادہ

ادب سے کریں ذکرِ محبوبِ حق کا

انہیں حق نے بخشی ہے عزّت زیادہ

نبیؐ کے ہو عرفان سے دل منوّر

کھلے چشمِ جاں پر حقیقت زیادہ

نبیؐ کے تصوّر سے خوشحالیاں ہیں

خیالِ نبیؐ سے ہے راحت زیادہ

کرم اور ہو ساجدؔ نعت گو پر

ہو پہلے سے فیضانِ نسبت زیادہ