← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
اُن کے جمال و حُسن کی جب گفتگو کریں
پاسِ ادب سے بزم میں مت ہاؤ ہو کریں
2
مردانِ حق ہیں جام و سُبو استعارۃ
مَستی سے پہلے بیعتِ جام و سُبو کریں
3
آلائشوں سے شِرک کی ہو جان پاک صاف
آبِ زُلالِ نُور سے دِل کا وضو کریں
4
سینے کا داغ داغ بنا دیں گُل و سمن
وہ چاک چاک دامَنِ دِل کا رفو کریں
5
وہ خَلق کے وکیل وہ حق کی دلیل ہیں
ہم اُن کا ذِکرِ حسیں چار سُو کریں
6
روشن ہے کہکشاں کی طرح راہِ مُصطفٰیؐ
عام اس ضیائے پاک کو ہم کُو بکُو کریں
7
ساؔجِد طہارتِ دِل و جاں چاہیے اگر
پاکیزگی فکر و تخیّل کی خُو کریں