← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
زیادہ ہو اُن سے محبت زیادہ
خُدا دے یہ دولت یہ ثروت زیادہ
2
ہے عقل و خِرد سے ورا اُن کی عظمت
بہت اُن کی شانِ رِسالت زیادہ
3
خُدا کی قسم ‘ اُن سے ظاہر خُدا ہے
جہاں بھر میں ہے اُن کی شوکت زیادہ
4
ادب سے کریں ذِکر محبوبِ حق کا
اُنہیں حق نے بخشی ہے عِزّت زیادہ
5
نبیؐ کے ہو عِرفان سے دِل مُنوّر
کھلے چشمِ جاں پر حقیقت زیادہ
6
نبیؐ کے تَصوُّر سے خوشحالیاں ہیں
خِیالِ نبیؐ سے ہے راحَت زیادہ
7
کرم اور ہو ساؔجِد نعت گو پر
ہو پہلے سے فیضانِ نِسبت زیادہ