← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
یہ اِلتِفاتِ نظر ہے فقَط نصیب کی بات
ہے دور کی یہ حِکایت نہ ہے قریب کی بات
2
نہیں ہے خوف ہمیں کوئی روزِ فَردا کا
خُدا نہیں ہے کبھی ٹالتا⚠️ حبیبؐ کی بات
3
فلَک پہ اب بھی ہے موجُود جِسمِ روح اللہ
ہے نادرست ارے ناسمجھ صلیب کی بات
4
وہ دِن وہ راتیں کہ جب دِل میں اِک قِیامت تھی
نہ چھیڑ⚠️ بھول کے بھی اُس غمِ مصیب⚠️ کی بات
5
نبیؐ کے شہر کا یہ نام ہی نہیں لیتا
کبھی نہ دِل میرا مانے گا اس طبیب کی بات
6
جمالِ حق کا نہیں محور نظر جس کا
مجھے سنائیں نہ اُس شاعر و ادیب کی بات
7
خُدا کا شُکر ادھر مُلتَفِت⚠️ ہیں وہ ساؔجِد
ہے اُن کے مدِّ نظر اب مِرے نصیب کی بات