← اُن کی یاد اُن کا خیال
السلام
السلام اے دلِ مردہ کو جلانے والے
راہ کی خاک کو اکسیر بنانے والے
السلام اے غم و آلام مٹانے والے
بزم میں رنگِ محبت کا جمانے والے
السلام اے کہ ترے دم سے ہے شبِ صبحِ حسین⚠️
میرے خوابیدہ مقدّر کو جگانے والے
السلام اے کہ ترا جسم سراپا رحمت
شیخِ⚠️ عرفان کی مرے دل میں جلانے والے
السلام اے کہ سہارا ہے تو مسکینوں کا
اپنے سینے سے غریبوں کو لگانے والے
السلام اے کہ ہے آفاق میں چرچا تیرا
رازِ توحید کا عالم کو بتانے والے
السلام اے کہ ہے ساجدؔ کا فقط تجھ سے بھرم⚠️
حق کے محبوب، دل و جاں میں سمانے والے