اُن کی یاد اُن کا خیال
1

رحمت سے رہے دِل کا یہ پیوند ہمیشہ

ہو سایۂ سُلطانِ⚠️ فضلِ خُداوند ہمیشہ

2

سُلطانِ مدینہ کا سدا مجھ پہ کرم ہو

دِل اُن کی اِطاعَت کا ہو پابند ہمیشہ

3

شاہد ہے یہ ایثارِ حسین ابنِ علی کا

والد کا ایسا⚠️ ہوتا ہے فرزند ہمیشہ

4

ہر حرف ہے سرکار کا تصویرِ محبت

ہر بات شہِ دین کی ہے قند ہمیشہ

5

پرتو ہے یہ رحمت کا کمال اور ہنر سب⚠️

رحمت کا سوالی ہے ہنرمند ہمیشہ

6

توفیقِ خُدا رہنما ہو میری ہر دم

دِل سے میں مناؤں⚠️ شاہ کی ہر چند⚠️ ہمیشہ

7

ساؔجِد ہے نظر سیّدِ کونین کی بس پر

لاریب ہے وہ محترم و خورسند⚠️ ہمیشہ