اُن کی یاد اُن کا خیال
1

شُکر خُدا، خُدا نے مقدّر دکھا⚠️ دیا

دِل میں چِراغِ عِشقِ نبیؐ کا جلا دیا

2

توحید کا سبق ہمیں ازبر کرا دیا

نقشِ دوئی رسُولؐ نے یکسر⚠️ مٹا دیا

3

آبِ زلال رحمتِ حق نے پلا دیا

پیاسوں⚠️ کو راستہ سیدھا بتا دیا

4

پردہ میانِ خَلق و خُدا تھا اُٹھا دیا

رُخ سے نبیؐ نے جلوۂ خُدا کا دکھا دیا

5

چشمِ کرم سے حوصلۂ دِل کا بڑھا دیا

مشکل رہِ حیات کو آساں بنا دیا

6

اوروں کو دی خبر نہ مجھے کچھ بتا⚠️ دیا

میرا سفینہ پار نبیؐ نے لگا دیا

7

ساؔجِد خُدا نے نعتِ نبیؐ کا صلہ دیا

طوفان شدید تھا مگر جلتا رہا دیا