← اُن کی یاد اُن کا خیال
1
السلام
2
السلام اے دِلِ مردہ کو جلانے والے
راہ کی خاک کو اِکسیر بنانے والے
3
السلام اے غم و آلام مٹانے والے
بزم میں رنگِ محبت کا جمانے والے
4
السلام اے کہ تِرے دم سے ہے شبِ صبحِ حسین⚠️
میرے خوابیدہ مقدّر کو جگانے والے
5
السلام اے کہ تِرا جِسم سراپا رحمت
شیخِ⚠️ عِرفان کی مِرے دِل میں جلانے والے
6
السلام اے کہ سہارا ہے تو مسکینوں کا
اپنے سینے سے غریبوں کو لگانے والے
7
السلام اے کہ ہے آفاق میں چرچا تیرا
رازِ توحید کا عالَم کو بتانے والے
8
السلام اے کہ ہے ساؔجِد کا فقَط تُجھ سے بھرم⚠️
حق کے محبوب، دِل و جاں میں سمانے والے