← ذوقِ جمال
عنوان: بزمِ ذِکرِ خُدا
مقطع ↓1
بجتی ہے ''بزم ذِکرِ خُدا'' ذوق و شوق سے
''رحمت جہاں'' کے گھر پہ سدا ذوق و شوق سے
2
داماں آرزو یہاں بھرتے ہیں خُوش نصیب
پتے ہیں آپ صِدق و صفا ذوق و شوق سے
3
دِل میں چِراغ ، عِشقِ نبیؐ کا لگائے ہوئے
حاضِر یہاں ہیں اہلِ وفا ذوق و شوق سے
4
ہوتا ہے ذِکرِ پاک ، خُدا کا بصد نِیاز
آتا ہے جاں و دِل کو مزا ذوق و شوق سے
5
دعوت ہے خاص و عام کو بے فرق و امتیاز
لب پر ہے وِردِ علی لا ذوق و شوق سے
6
ساؔجِد یہاں ہے شام ، ہر اتوار کی حسین
پڑھتے ہیں ہم ''سلامِ رضا'' ذوق و شوق سے