ذوقِ جمال

یاغوثؒ

مقطع ↓

مری جاں پر بھی مشکل ہے یا غوث!

بہت غمگین و مضطر دل ہے یا غوث!

جو سالک آپؐ کا شامل ہے یا غوث!

خدائے پاک کا مقبل⚠️ ہے یا غوث!

کریں گے آپؐ دستگیری میری

بہت پُر غم، رہِ منزل ہے یا غوث!

غمِ حسرت نہ دل میں درد و حرماں

ارادت آپؐ کی حاصل ہے یا غوث!

میں ناقابل سہی، ناہل و ناداں

مگر ذاتِ آپؐ کی قابل ہے یا غوث!

شریکِ اِس میں ہیں ابدال اور اقطاب

یہ محفل آپؐ کی مشکل ہے یا غوث!

حوالے آپؐ کے ساجد کی کشتی

اِسے اب کیا غمِ ساحل ہے یا غوث!