ذوقِ جمال

یاغوثؒ

مقطع ↓
1

مِری جاں پر بھی مشکل ہے یا غوث!

بہت غمگین و مُضطَر دِل ہے یا غوث!

2

جو سالک آپؐ کا شامِل ہے یا غوث!

خُدائے پاک کا مقبل⚠️ ہے یا غوث!

3

کریں گے آپؐ دستگیری میری

بہت پُر غم، رہِ منزِل ہے یا غوث!

4

غمِ حَسرت نہ دِل میں درد و حِرماں

ارادت آپؐ کی حاصل ہے یا غوث!

5

میں ناقابل سہی، ناہل و ناداں

مگر ذاتِ آپؐ کی قابل ہے یا غوث!

6

شریکِ اِس میں ہیں ابدال اور اقطاب

یہ محفِل آپؐ کی مشکل ہے یا غوث!

7

حوالے آپؐ کے ساؔجِد کی کشتی

اِسے اب کیا غمِ ساحل ہے یا غوث!