ذوقِ جمال

حسین پاک

مقطع ↓

بالا ہے فکر و فہم سے بام حسینؑ پاک

آگے ہے عرش سے بھی مقام حسینؑ پاک

تفسیر حق تمام، بیان حسینؑ پاک

قرآن کا بیان، کلام حسینؑ پاک

ہر روز اُس کو، عید کا روز سعید ہے

جس کا ہے وردِ روز، نام حسینؑ پاک

ساغر اُسے عطا ہوا آبِ حیات کا

ہاتھوں میں جس کے آگیا جام حسینؑ پاک

لاریب اُس کو مل گئی عاقبت کا دوام

پہنچا ہے جس کے نام، سلام حسینؑ پاک

دسویں محرم آج بھی میری نظر میں ہے

صبح حسینؑ پاک تا شام حسینؑ پاک

اِک بے خودی سی رات دن طاری ہے زوح⚠️ پر

ساجدؔ بیاں و دل ہے غلام حسینؑ پاک