← ذوقِ جمال
حسین پاک
مقطع ↓1
بالا ہے فکر و فہم سے بام حسینؓ پاک
آگے ہے عرش سے بھی مَقام حسینؓ پاک
2
تفسیر حق تمام، بیان حسینؓ پاک
قُرآن کا بیان، کلام حسینؓ پاک
3
ہر روز اُس کو، عید کا روز سعید ہے
جس کا ہے وِردِ روز، نام حسینؓ پاک
4
ساغَر اُسے عطا ہوا آبِ حیات کا
ہاتھوں میں جس کے آگیا جام حسینؓ پاک
5
لاریب اُس کو مل گئی عاقبت کا دوام
پہنچا ہے جس کے نام، سلام حسینؓ پاک
6
دسویں محرم آج بھی میری نظر میں ہے
صبح حسینؓ پاک تا شام حسینؓ پاک
7
اِک بے خُودی سی رات دِن طاری ہے زوح⚠️ پر
ساؔجِد بیاں و دِل ہے غلام حسینؓ پاک