← ذوقِ جمال
صد شُکر، میں غلامِ رسالتؐ مآب ہوں
شیدائی جناب علن⚠️ یوتراب⚠️ ہوں
قرباں نبیؐ پہ جان و دل، یاد ہیں نہار میں
دن رات میں شگفتہ برنگِ گُلاب ہوں
چُھنتے ہی جا ملوں گا سمندر کی ذات سے
میں دیکھنے میں ایک ذرا سا حباب ہوں
پوشیدہ میری کوئی نہیں بات آپؐ سے
پیشِ حضورؐ ایک کُھلی میں کتاب ہوں
اِک ذرّہ حقیر کی صورت ہے میری ذات
میں بھی کتابِ زندگی کا اِکتساب ہوں
ہر شب، شبِ برات ہے ، ہر روز روزِ عید
پرودہ نوازشِ عالی جناب⚠️ ہوں
خاطر ہے ساجدؔ جمع، شُکر ہے ساجدؔ ہزار شُکر
احسانِ مندِ حضرت ابنِ⚠️ خطاب ہوں