ذوقِ جمال
1

رات دِن سوگوار پھرتے ہیں

ہم بہت بے قرار پھرتے ہیں

2

شاہِ عالَم کے در پہ لیل و نہار

دَہر کے تاجدار پھرتے ہیں

3

جن کے لب پر درودؐ ہے اکثر

بن کے موجِ بہار پھرتے ہیں

4

اُن کی تعمیلِ حکم کی خاطِر

جاں بکف، جانثار پھرتے ہیں

5

قدسیاں اُن کے در پہ شام و سحر

بے حد و بے شُمار پھرتے ہیں

6

سیّدِ امنیا⚠️ کی گلیوں میں

نعت گو صد ہزار پھرتے ہیں

7

کوئی مانع کہ ہو گَدا ساؔجِد

آپؐ کے نقشِ خَوار پھرتے ہیں