ذوقِ جمال
1

اس سال ہم بھی ہبرِ نبیؐ کا سفر کریں

آشفتگی کے حال میں تا کے گذر کریں

2

نُور نبیؐ حقیقت کہیے یا وثوق

کہیے کبھی دیکھتے ہیں نظر ہم جدھر کریں

3

اُن کا خِیال صر مرِ غم میں ہے وہ ذِکر

یاد نبیؐ میں زِندگی اپنی بسر کریں

4

دیتے ہیں اِنطراب میں ہم کو تسلیاں

ہم اپنے حالِ زار کی اُن کو خبر کریں

5

واللہ، ذرّے کو کریں وہ روکھ ماہتاب

اِک چشمِ اِلتفات شہؐ دیں اگر کریں

6

جَلوے رسُولؐ پاک کے بحق کی تجلیاں

اے کاش! آئے اُن کے مِرے دِل میں گھر کریں

7

ساؔجِد عطا نہیں ہمیں ہو توفیقِ ایزدی

ہر رات ذِکرِ آپؐ کا ہم تا سحر کریں