← ذوقِ جمال
حضورؐ جس سمت بھی گئے ہیں
وہاں پہ نعمت کے تذکرے ہیں
جو لوگ اُن کے عدو بنے ہیں
مصیبتوں میں ہیں گھِرے ہوئے ہیں
وہ نُورِ حق کے ستوں ہیں روشن
نبیؐ کی خدمت میں جو کھڑے ہیں
فضائے شہرِ نبیؐ میں ہر سُو
حسیں رَزتیں⚠️ ہیں، عجب سے ہیں
کوئی ہو اسود یا کوئی احمر
سبھی کو آقاؐ نوازتے ہیں
کھڑے ہیں سب لوگ اِک صف میں
یہاں پہ سارے ہی ایک سے ہیں
غلامِ اُن کے ہیں جو بھی ساجدؔ
وہ اِک جماعت میں سب جڑے ہیں