← ذوقِ جمال
1
حضورؐ جس سِمت بھی گئے ہیں
وہاں پہ نعمت کے تَذکِرے ہیں
2
جو لوگ اُن کے عَدُوّ بنے ہیں
مصیبتوں میں ہیں گھِرے ہوئے ہیں
3
وہ نُورِ حق کے ستوں ہیں روشن
نبیؐ کی خِدمت میں جو کھڑے ہیں
4
فضائے شہرِ نبیؐ میں ہر سُو
حَسِیں رَزتیں⚠️ ہیں، عجب سے ہیں
5
کوئی ہو اسود یا کوئی احمر
سبھی کو آقاؐ نوازتے ہیں
6
کھڑے ہیں سب لوگ اِک صف میں
یہاں پہ سارے ہی ایک سے ہیں
7
غُلامِ اُن کے ہیں جو بھی ساؔجِد
وہ اِک جماعت میں سب جڑے ہیں