← ذوقِ جمال
1
اُنؐ کو دِل سے خُدا، جُدا نہ کرے
دِل کوئی اور اِلتجا نہ کرے
2
عمر بھر دیکھتا رہوں اُن کو
اُن کے در سے اُٹھوں، خُدا نہ کرے
3
عِشق کا عزم ہے بُلند بہت
راہ آساں پہ یہ چلا نہ کرے
4
وہ سُخن دِل کا خُوب سُنتے ہیں
کیا جو ذِکرِ مُدّعا نہ کرے
5
دُور کچھ تو اُداسیاں ہوں گی
مُنکَب طَیَّبہ کوئی روانہ کرے
6
جمع دیکھیں وجوب و امکاں کو
اِن کو کوئی بھی جُدا نہ کرے
7
روبرو آپؐ ہوں مِرے ہر دم
ساؔجِد اِس کے سِوا دُعا نہ کرے