ذوقِ جمال
1

شرح متن اسمِ اعظم میں حضور

رُوح ارواح حکوم میں حضور

خَلق میں افضل مقدّم میں حضور

''عالَم علم دو عالَم میں حضور''

آپؐ ہی سے عرض حاجت کیجیے

2

آپؐ کے خِدمت گذار اہلِ قضا

دور اُن کے نام سے رنج و بلا

اُن کی شُکر چشمہ آپ بقا

''آپؐ سُلطان جہاں ہم بے نَوا''

یاد ہم کو وقت نعمت کیجیے

3

آپؐ ہیں لُطف و عِنایَت کا سحاب

آپؐ سے ہے زِندگی کی و تاب⚠️

آپؐ صدرِ بزمِ حق ، عالی جناب

''در بدر کب تک مہاجریں خستہ خراب''

طَیَّبہ میں ہمیں عِنایَت کیجیے