← ذوقِ جمال
آپؐ قوتِ دِل کی اور تاب و تواں
آپؐ سے آباد ہیں دونوں جہاں
آپؐ رحمت ، آپؐ سے مصلّے و اماں
''آپؐ ہم سے بڑھ کے ہم پر مِہرباں''
ہم کریں جرمِ آپؐ رحمت کیجیے
شاعروں ، حق کے ادیبوں کو رضا
یاد رکھے جو خطیبوں کو رضا
دوستوں دِل کے حبیبوں کو رضا
''جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا''
یاد اس کی اپنی عادت کیجیے