← ذوقِ جمال
1
رحمتِ حق ہے محبت ماں کی
اِک تجلّی ہے حقیقت ماں کی
2
جانِ راحَت ہے عِنایَت ماں کی
اہلِ حق جانیں فضیلت ماں کی
3
درگذر کرنا فضیلت ماں کی
بَخشِش و عفو ہے عادت ماں کی
4
دیکھیے ہی اُسے دِل ہو شاداں
کیا ہی جاں بخشِ ہے صورت ماں کی
5
روشنی گھر کی وہ اولاد کی جاں
پُر طلاوت ہے طبیعت ماں کی
6
نگہبانی کا ذمّہ کر اللہ
واہ دا⚠️ خوب ہے ہمت ماں کی
7
وہ تو اولاد کا غم بھی کھائے
کیا سے کیا ہوتی ہے حالت ماں کی