ذوقِ جمال

رحمتِ حق ہے محبت ماں کی

اِک تجلّی ہے حقیقت ماں کی

جانِ راحت ہے عنایت ماں کی

اہلِ حق جانیں فضیلت ماں کی

درگذر کرنا فضیلت ماں کی

بخشش و عفو ہے عادت ماں کی

دیکھیے ہی اُسے دل ہو شاداں

کیا ہی جاں بخشِ ہے صورت ماں کی

روشنی گھر کی وہ اولاد کی جاں

پُر طلاوت ہے طبیعت ماں کی

نگہبانی کا ذمّہ کر اللہ

واہ دا⚠️ خوب ہے ہمت ماں کی

وہ تو اولاد کا غم بھی کھائے

کیا سے کیا ہوتی ہے حالت ماں کی