ذوقِ جمال

تیرا گھر خوشیوں سے آباد رہے

آئے گھر سے تیرے ، محبت ماں کی

جاں بڑی اتنی ہی روشن ہوگی

دل میں جتنی ہو عقیدت ماں کی

حق سے توفیق طلب کر احمد⚠️

رہے زندہ یہ روایت ماں کی

لبِ ساجدؔ پہ دعا ہے احمد⚠️

تجھ کو حاصل رہے نسبت ماں کی

چھوٹا منہ نہ ، بات بڑی ہے ساجدؔ

کیا بیاں مجھ سے ہو عظمت ماں کی