حرفِ نیاز
1

شاہِؐ کونین کا آستاں مل گیا

منزلِ کِبریا کا نشاں مل گیا

2

مل گئی مصطفؐےٰ کی محبت مجھے

ایک مفلس کو گنجِ گِراں مل گیا

3

اِس عطا پر مِری روح سرشار ہے

تیرا دَر سیّدِؐ اُنس و جاں مل گیا

4

ہادئ دو جہاں کی غلامی ملی

ہم کو رہبر شہرِ مُرسلاں مل گیا

5

یادِ خواجہؐ نے تسکین بخشی مجھے

اب مداوائے قلبِ تپاں مل گیا

6

مجھ کو دونوں جہاں کی خُوشی مل گئی

مجھ کو سرکار کا آستاں مل گیا

7

آج ساؔجد خوشی دِل کی ہے اوج پر

شہرِ محبوبؐ کون و مکاں مل گیا