حرفِ نیاز
1

مِری نظر میں ہے محسنِ بہار صلِّ علیٰ

وہ مِہرباں ہیں اُن کے نثار صلِّ علیٰ

2

جمال اُن کا ہے خوشیوں کا ایک سیلِ رواں

خِیال اُن کا ہے وجۂ قرار صلِّ علیٰ

3

مِری نظر میں ہے سُلطانِ حُسن کا جلوہ

خوشا ہے دِل بھی مِرا نغمہ بار صلِّ علیٰ

4

مِرے لبوں پہ نبیؐ کا ہے ذِکرِ جاں پرور

سلام اُن پہ مِرا بار بار صلِّ علیٰ

5

اُفق سے تابہ اُفق اُن کی بادشاہی ہے

وہ کائنات کے ہیں تاجدار صلِّ علیٰ

6

مِرے سفینہِ جاں کے ہیں ناخدا خواجہؐ

وہی سفینہ لگائیں گے پار صلِّ علیٰ

7

وہ مِہرباں تجھے بھی بَلائیں گے ساؔجِد

یونہی جو تم نے کیا انتظار صلِّ علیٰ