جانِ جہاں

آقا، مولیٰ، ملجا، ماوی اصل اللہ⚠️ علیہ وسلّم

جانِ جہاں وہ روحِ تمنّا صلّی اللہ علیہ وسلّم

اُن کی یاد میں جو بھی ڈوبا، رخشاں موتی بن کر اُبھرا

اُن کا سب سے رنگ ہے لچھا⚠️ صلّی اللہ علیہ وسلّم

جنبش ابرو سے گر چاہیں، روکیں طغیانی کی راہیں

آپ ﷺ زمانے کے ہیں مسیحا صلّی اللہ علیہ وسلّم

پارس، پتھر اُن کی گلی کا، کا بکتاں⚠️ ہے رُستہ اُن کا

خضر ہے اُن کی خاکِ کفِ پا صلّی اللہ علیہ وسلّم

بازو اُن کا قدرتِ یزداں، چہرہ اُن کا جلوتِ یزداں⚠️

سب سے اعلیٰ دانا بینا صلّی اللہ علیہ وسلّم

تنج⚠️ لگائیں ہر شے چھٹائیں، غفلس⚠️ کو سلطاں بنائیں

فیض کے آپ ﷺ بہائیں دریا صلّی اللہ علیہ وسلّم

ساجدؔ زر کا شوق نہیں ہے، لعل و گہر کا ذوق نہیں ہے

سر میں فقط ہے اُن کا سودا صلّی اللہ علیہ وسلّم