← جانِ جہاں
سر جھکائے انبیا نے آپ کی تعظیم کو
حاضری دیتے ہیں قدسی دین کی تعلیم کو
ذاتِ حق دائم عیاں ہے مصطفیٰ ﷺ کے سامنے
اُن پہ قرباں کیجیے افلاک و ہفت اقلیم کو
دین کی نسلِ پاک سے منسوب ہیں شاہِ و رسل ﷺ
حق نے بخشا ہے شرفِ اعلیٰ یہ ابراہیم کو
دیدۂ بینائے دل کے سامنے ہے کیا نہاں
بندۂ حق کیا کرے گا جبر کی تقویم کو
آپ ﷺ کی موجودگی میں ہے زمیں خلد بریں
ہم بغیر اُن کے کریں کیا کوڑ⚠️ و تقسیم کو
آپ ﷺ ہی ذاتِ خدائے پاک کی پہچان ہیں
چھوڑنا ممکن نہیں ہے پیکرِ تسلیم کو
سیّد السّادات کعبۂ دل کے ہیں میرے ﷺ ہم⚠️
چشمِ جاں سے دیکھ ساجدؔ احمد ﷺ ہے مقیم⚠️ کو