← جانِ جہاں
نو کا وہ برگِ فضلِ خدا سے ہرا ہوا
جو دل خدا کے پاکِ نبی ﷺ پر فدا ہوا
دولتِ سرور کی ہے میسّر شبانہ روز
دل میں اگر ہے اُن کا تصوّر بجا ہوا
تھا جو گدا امیر ہوا اُن کے لطف سے
جو مصطفیٰ ﷺ کا ہو گیا مردِ خدا ہوا
ہم کو نہیں ہے راہزنوں کا ذرا بھی ڈر
صد شکر، رہبر شہِ ارض و سما ہوا
اُس کو خدا کی نعمتیں بجھتی⚠️ گئیں تمام
اعزاز جس کو عشقِ نبی ﷺ کا عطا ہوا
کب ہم نے اُن کی پیروی کی قول و فعل میں
کب ہم سے حق غلامیِ شاہ ﷺ کا ادا ہوا
اکثر درود جس کی ہے ساجدؔ زباں پر
اُس پر ہے درِ رسول ﷺ خدا کا کھلا ہوا