← جانِ جہاں
حرم کے در و بام و مینار دیکھیں
مدینے کے شاداب گلزار دیکھیں
وہ محراب و منبر پُر انوار دیکھیں
شہِ دیں ﷺ کا جاں بخش دربار دیکھیں
بھرے سیم و زر سے وہ بازار دیکھیں
وہ شیریں کھجوروں کے انبار دیکھیں
پہاڑ اور صحرا، عمودی وہ ٹیلے
وہ سب راستے اُن کے دشوار دیکھیں
وہ ہیں شاہراہیں کہ ہیں کہکشائیں
مراکزِ تجارت کے شوباز⚠️ دیکھیں
خوشہا، جملی⚠️ رحمت وہ عرفات و کعبہ
خدا کی وہ رحمت کے آثار دیکھیں
یہ جی چاہتا ہے مدینے کو ساجدؔ
ہر بار جائیں کئی بار دیکھیں