← جانِ جہاں
جس کو ہے بخشا گیا عرفانِ رسول اللہ ﷺ کا
ہے پُرکاہ⚠️ اُس کی آنکھوں میں یہ تحفہ جاہ کا
روضۂ انور کی ہم کو ہو زیارت ہر ہریں⚠️
ہو کرم ہر سال یا رب! طوفِ بیت اللہ کا
آرزوئے دل مری ہے خام و ناپختہ ابھی
کچھ اثر میری فغاں کا ہے نہ کوئی آہ کا
باغ کے ہر پھول میں پڑھ ہے اُن کے حسن کا
مصطفیٰ ﷺ کے نور سے ہے جلوہ مہر و ماہ کا
سامنے خاتم رسل ﷺ کے لوح ہے تقدیر کی
اُن پہ روشن حال ہے ہر اک گدا و شاہ کا
حاضری دیتے ہیں جنّ و اِنس و قدسی رات دن
شہرہ ہے ارض و سما میں آپ ﷺ کی درگاہ کا
سیّد اس کا حق تعالیٰ کی تجلّی کا اُفق
جس کے دل میں نور ہے ساجدؔ نبی ﷺ کی چاہ کا