جانِ جہاں

عبدہٗ، فخرِ بشر، نورِ مصوّر سمجھیں

کُل رسولوں کا اُنہیں سیّد و سرور سمجھیں

حسنِ یوسف، دمِ عیسیٰ، یدِ بیضا کے خواص

یہ سبھی سیّدِ لولاک ﷺ کے جوہر سمجھیں

اُن کو اللہ نے کثرت سے عطا کی ہر شے

غور سے آپ ﷺ ذرا معنیٰ کوثر سمجھیں

مشکل اوقات میں کثرت سے پڑھیں اُن پہ درود

سخت گھڑیوں میں اُنہیں مونس و یاور سمجھیں

سارے عالم پہ محیط آپ ﷺ کی ہے روحِ لطیف

ہم اُنہیں شاہدِ آفاق نہ کیوں کر سمجھیں

ربِّ عالم کے وہ تکمینہ⚠️، معلّم کُل کے

عرش اور فرش کا لا ریب اُنہیں رہبر سمجھیں

شغلِ برزخ میں جو مصروف ہیں اکثر ساجدؔ

صورتِ ماہ وہ بخت اپنا منوّر سمجھیں