← جانِ جہاں
فضلِ ربِّ جہاں، لطفِ قدّوس ہے
دل میں نامِ نبی ﷺ حق کا فانوس ہے
یہ نفخت⚠️ کا مفہوم جاں آپ ﷺ کی
آپ ﷺ کی ذات جلووں میں ملبوس ہے
وصنِ⚠️ فطرت ہے اسلام کا دین ہی
وصنِ⚠️ فطرت سے انسان مایوس ہے
ذکرِ صلّی علیٰ، راحتِ جان و دل
پیروی آپ ﷺ کی میری ناموس ہے
بخش دے گا گناہوں کو ربِّ جہاں
کون رحمت سے موسیٰ کی مایوس⚠️ ہے
دل میں تعظیم جس کے نبی ﷺ کی نہیں
رائگاں ہاتھ میں اُس کے قاموس ہے
کب کتابوں سے ساجدؔ بگریہ⚠️ کے کھلے
کیا بنوس⚠️ کوئی علامۃ طوس⚠️ ہے