جانِ جہاں

چاند اور سورج فدا اس پیکرِ انوار پر

ہے ثنا قرباں اُن کے سائے دیوار پر

صف بصف ہو کر ملوب⚠️ پڑھتے ہیں قدسی سلام

مصطفیٰ ﷺ محبوبِ حق کے گنبدِ شوہار⚠️ پر

گوہر و یاقوت کا گنج فراواں ہے نثار

آپ ﷺ کے عشّاق کے جان و دلِ سرشار پر

روضۂ انور کے ذر کو چومتے ہیں بادشاہ

سر جھکاتے ہیں سلاطیں آپ ﷺ کے دربار پر

صاحباں علم کی آنکھیں ہیں اُن کی فرشِ راہ

سر ہیں سرداروں کے پائے تخمرۂ⚠️ ابرار پر

ہیں عدیم المثل وہ، ہے بے مثال اُن کا براق

برق حیراں آپ ﷺ کے رہوار کی رفتار پر

شکر، بے نسبت⚠️ مری ساجدؔ علمبردار سے

فخر مجھ کو ہے پلاس⚠️ کے ہے سب سلام⚠️ پر