جانِ جہاں

ذاتِ نبی ﷺ سے ذاتِ کیا حق کی عیاں نہیں

جلوہ جہاں میں شاہِ رسل ﷺ کا کہاں نہیں

آئینۂ جمالِ خدا اہلِ بیت ہیں

اس خاندان سا جہاں میں خاندان نہیں

معراج پر نبی ﷺ کے نبضیں⚠️ رکی رہیں

عالم کی روح آپ ﷺ کیا جانِ جہاں نہیں

اسما و ذات اور صفاتِ آپ ﷺ میں ہیں جمع

دنیا میں آپ ﷺ ایسا ذکرِ بے گماں نہیں

بعد از خدا حضور ﷺ ہیں آفاق میں بڑے

اس آستاں سے بڑھ کے کوئی آستاں نہیں

سارے جہاں میں روحِ محمّد ﷺ محیط ہے

تحت الثّریٰ سے عرش تک آقا ﷺ کہاں نہیں

ساجدؔ خدا قبول کرے نعتِ مصطفیٰ ﷺ

گو جانتا ہوں نعت کے قابلِ زباں نہیں