جانِ جہاں

معراج

مقطع ↓

ہم پہ عقدہ کھل گیا معراج کا

جلوۂ حق متّصل حق سے ہوا

بے قیاس و بے تکیف، مرحبا

وصل، مابین خدا و مصطفیٰ ﷺ

جو ہوئی معراج کی شب گفتگو

راز وہ مخفی کہاں اب تک کھلا

سربسر ہے روح وہ جانِ جہاں

اُن سے ہے جلوہ فشاں ربِّ العلا

رحمتِ للعالمین، ذاتِ نبی ﷺ

محسن اُن کا رونقِ ارض و سما

مستفیض اُن سے ہوئے سارے نبی ﷺ

درجہ سب سے آپ ﷺ کا اعلیٰ ہوا

تجھ کو ساجدؔ چشمِ حق میں ہو عطا

دیکھنا اُن کو ہے حق کا دیکھنا