← محرابِ جاں
1
کاش بن جائے کوئی لُطفِ نظر کی صورت
کعبے کے طوف و زیارت کے سفر کی صورت
2
یمن ہے اُن کے قدم کا یہ مدینے کی بہار
ذرّہ ذرّہ ہے ضِیا پاشِ سحر کی صورت
3
روشنی شہرِ نبیؐ کی ہے طَرَب خیز بہت
ہے ماہِ شب کا مدینے میں سحر کی صورت
4
سربسر سایہ فِشاں آپ کی ہے ذاتِ کریم
سارے آفاق پہ ہیں آپ شجر کی صورت
5
ہیں اُفق تا بہ اُفق آپ کے دِلکش جَلوے
آپ عالَم میں ہیں غوبارِ⚠️ قمر کی صورت
6
جس میں آباد نہیں سرُورِ عالَم کا خِیال
وہ دِلِ زار ہے اُجڑے ہوئے گھر کی صورت
7
کون یہ آن بسا خانۂ دِل میں ساؔجِد
ہو گئی اور ہی دیوار کی زر⚠️ کی صورت