← محرابِ جاں
1
جو محرمِ حقیقت خیرالوریٰ ہوئے⚠️
لاریب خُوش نصیب وہ حق آشنا ہوا
2
محبوبِ کردگار حقیقت نما ہوا
کوئی کہاں مِثالِ شہِ⚠️ دوسرا ہوا
3
سب کچھ خُدا سے شاہِ رُسل کو عطا ہوا
ہے اپنے پاس سب یہ نبیؐ کا دیا ہوا
4
اُن کے عَدُوّ کا حال بہت ہی بُرا ہوا
اُٹھتا نہیں ہے اُن کی نظر سے گرا ہوا
5
اُن سا جہاں میں اور کہاں دوسرا ہوا
مظہر یہ اعظم اللہ کا ہوا⚠️
6
پردہ تھا لامَکاں میں ہر اِک اُٹھا ہوا
دِیدار کا یہ حوصلہ اُن کا عطا ہوا
7
ساؔجِد ہے مجھ پر خاص کرم یہ حضور کا
روشن ہوا ہے پھر ہے دیا یہ بجھا ہوا