← محرابِ جاں
1
وہ نقشِ⚠️ سرُور سے سَرشار ہو گیا
جس کو رُخِ رسُول کا دِیدار ہو گیا
2
ہے شہنشاہِ علم و فضل کا محبوبِ کردگار
در پر جو آیا محرمِ آسرار ہو گیا
3
خاکِ سیاہ نُورِ نبیؐ سے ہے تابناک
تھا گردباد ابر⚠️ گُہر بار ہو گیا
4
راہِ حیات میں تھے غم و رنج بے شُمار
دستِ کرمِ نبیؐ کا مددگار ہو گیا
5
بچی⚠️ ہے چشمِ لُطف سے قِسِمتِ بلال کی
گُل تھا غلام آج وہ سردار ہو گیا
6
صلِّی علیٰ نِگاہِ کرم سے وہ جی اُٹھا
جو آپ کے جمال کا پیار⚠️ ہو گیا
7
ساؔجِد خُدا کا شُکر ہے طوفانِ باد میں
بیڑا مِرا بفیض نبیؐ پار ہو گیا