← محرابِ جاں
1
دیدہ⚠️ کو جس کا یہ دِل تھا بے قرار آ ہی گیا
رُوکش⚠️ خُلد بَریں اُن کا دیار آ ہی گیا
2
اُن کی چشمِ لُطف نے بخشی مِرے دِل کو خُوشی
خاطِرِ غمگیں کو میرے اب قرار آ ہی گیا
3
بند کلیاں کھل گئیں دِل کی بدفیضان⚠️ نبیؐ
مزرعِ دِل کو پَیامِ نو بہار آ ہی گیا
4
عمّ محبوبِ خُدا حمزہ کی یاد آنے لگی
اُحد کا اب سامنے وہ کوہسار آ ہی گیا
5
پَیکرِ رحمتِ خُدائے پاک کی شانِ اَتَم⚠️
آخری پیغمبر پروَردِگار آ ہی گیا
6
سائے میں جس کے ہے جنّ و اُنس و فدی⚠️ کا جہاں
کاروانِ انبیا کا شہسوار آ ہی گیا
7
گُنبدِ خضری کا نظارہ ہے ساؔجِد جاں فِزا
دیکھ کر جس کو ہیں آنکھیں کامگار⚠️ آ ہی گیا