← محرابِ جاں
1
آ گیا ماہِ مُبارَک شاہ کے میلاد کا
اہتمام ارض و سما میں ہے مُبارَک باد کا
2
ہر گھڑی دِل ہے تر و تازہ شِگُفتہ پُر بہار
شُکرِ اِیزَد یہ اثر ہے مُصطفٰؐے کی یاد کا
3
ہے مِرے گرد آپ کی چشمِ کرم کا اِک حِصار
راحَتِ جاں کا ہے کوئی کٹکا نہ غمِ صیاد کا
4
تلخئیِ جاں کی بجھاتے زمزمِ رحمت سے ہیں
چارہ کرتے ہیں کرم سے وہ دِلِ ناشاد کا
5
بد نصیب اُٹھا ہے جو بھی انجمن سے آپ کی
نام تک بھی مٹ گیا اس خانماں برباد کا
6
ہے بہت بے حال و مُضطَر نام لیوا آپ کا
اے حبیبِ ربِّ عالَم! وقت ہے اِمداد کا
7
ہے مصمّم دِل میں بٹھا⚠️ کے لیے عزمِ سفر
اور ساؔجِد مُنتَظر ہوں آپ کے اِرشاد کا