← محرابِ جاں
1
نبیؐ کا نام ہے لاریب چارہ دردِ بیش⚠️ کا
فقَط دِیدار اُن کا ہے عِلاج اس چشمِ پُرنم کا
2
ہے گُل نبیوں میں جلوہ آفتابِ شاہِ عالَم کا
انہی کا ہے کرم فیضان سارا ابنِ مریم کا
3
اُنہی کے لُطف سے بجھتی ہے ساری تَشنَگی دِل کی
وہ چشمہ رحمتِ خلّاق کے ہیں آبِ زمزم کا
4
ہے درگاہِ نبیؐ جلسا خاص و عام کا عالَم میں
سہارا بن گیا نامِ شہِ کونین آدم کا
5
خُدائے دو جہاں کا بھی وظیفہ ہے درود اُن پر
بدل کوئی نہیں عالَم میں اس اِکسیرِ اعظم کا
6
تعالیٰ اللہ جس کی سِمت مائل چشمِ رحمت ہے
کوئی خدشہ الَم کا ہے نہ اندیشہ اُسے غم کا
7
سرایت کر گیا صلِّی علیٰ جس کے دِل و جاں میں
کوئی کٹکا نہیں ساؔجِد اُسے نارِ جہنّم کا