← محرابِ جاں
1
سُلطانِ دو عالَم کا شہے⚠️ نام ملا ہے
کونین میں اس روح کو آرام ملا ہے
2
اللہ کا ہے شُکر ہمیں حق کے نبیؐ سے
اللہ کی توحید کا پیغام ملا ہے
3
اللہ ہو⚠️ میری کو ملی چادرِ رحمت
مِدحت کا اسے خوب یہ اِنعام ملا ہے
4
اللہ سے ملنے کو ملی راہ نبیؐ کی
قِسِمت سے ہمیں مذہبِ اسلام ملا ہے
5
ہے جو بھی غلام اُن کا ہمیشہ ہے وہ فائز
ہے جو بھی عَدُوّ اُن کا وہ ناکام ملا ہے
6
لاریب وہ سَرشار ہے سرمست شب و روز
محفِل سے شہِ دیں کی شہے⚠️ جام ملا ہے
7
ہے محوِ توفیقِ خُدا نعت میں ساؔجِد
خُوش بخت ہے کیا خوب اسے کام ملا ہے