← محرابِ جاں
1
ہے مِری جاں کا محراب بدلنا مشکل
دِل سے اب یادِ نبیؐ کا ہے نکلنا مشکل
2
گر گیا اُن کی نِگاہوں سے جو اِک بار کوئی
پھر رو زِیست⚠️ میں ہے اس کا سنبھلنا مشکل
3
جس کے دِل میں بھی ہے اُتِرا ذرا اُسوۂ اِک بار
اس کا پھر غیر کے سانچے میں ہے ڈھلنا مشکل
4
شاہِ عالَم کا مخالف ہے خُدا کا دشمن
ایسے مردود کا ہے پھولنا پھلنا مشکل
5
دِل کی کلیاں ہیں جو شاداب بدفیضانِ نبیؐ
پہنچے درد کو ہے اُن کا مسلنا⚠️ مشکل
6
کوئی مشکل ہی نہیں ساتھ اگر رحمت ہے
راہ مشکل میں ہے رَہبَر کا پسلنا⚠️ مشکل
7
دِل کے بازار میں سکّہ ہے شہِ دیں کا رواں
اور ساؔجِد کسی سکّے کا ہے چلنا مشکل