← محرابِ جاں
1
خُدا کے ساتھ ہے تنہا نہیں ہے
جُدا حق سے نبیؐ اصلاً نہیں ہے
2
برحق⚠️ ہے دِل شیدا قبسِ⚠️ رحمت
یہ صَحرا⚠️ آباد ہے صَحرا قبسِ⚠️ نہیں ہے
3
نِشاں ہیں وہ پہنچنے کا خُدا تک
بِجُز اُن کے کوئی رستا نہیں ہے
4
نہایت محترم سب انبیاء ہیں
کوئی احمد کا ہم پایہ نہیں ہے
5
قیام اُس کا رکوع اُس کا نہ سجدہ
کہ جس کا قبلہ ہی سیدھا نہیں ہے
6
جہاں سارا ہے اُن کے زیرِ سایہ
شہے⚠️ عالَم کا صحر⚠️ سایہ نہیں ہے
7
مِرا شوقِ شِفا⚠️ تقلّد⚠️ ہے ساؔجِد
ابھی ارماں ہوا پورا نہیں ہے