محرابِ جاں

سراپا رحمت رسولِ خدا ہے

بجسمِ کرم جلوہ کبریا ہے

وہ ذاتِ خدا جو وراء الوریٰ ہے

نبیؐ کی نظر میں عیاں وہ سدا ہے

بفضلِ خدا جب نظر میں خدا ہے

نبیؐ کی نگاہوں سے پھر کیا چھپا ہے

وہ پیکرِ خدا کی تخلیق کا پیکر

بہت دولتیں⚠️ ہے بہت جاں فزا ہے

ہو میری پہ صلِّی علیٰ وہ نوازش

زمانے کو یاد آج بھی وہ ندا ہے

بہر سمت روشنی ہے نامِ نبیؐ سے

خدا نے شرف خاص اس کو دیا ہے

بفیضِ نظر دل کو تسکیں ہے ساجدؔ

لبوں پر شکایت نہ کوئی بھلا⚠️ ہے