← محرابِ جاں
1
سراپا رحمت رسُولِ خُدا ہے
بجسمِ کرم جلوہ کِبریا ہے
2
وہ ذاتِ خُدا جو وراء الوریٰ ہے
نبیؐ کی نظر میں عَیاں وہ سدا ہے
3
بفضلِ خُدا جب نظر میں خُدا ہے
نبیؐ کی نِگاہوں سے پھر کیا چھپا ہے
4
وہ پَیکرِ خُدا کی تخلیق کا پَیکر
بہت دولتیں⚠️ ہے بہت جاں فِزا ہے
5
ہو میری پہ صلِّی علیٰ وہ نَوازِش
زمانے کو یاد آج بھی وہ ندا ہے
6
بہر سِمت روشنی ہے نامِ نبیؐ سے
خُدا نے شرف خاص اس کو دیا ہے
7
بفیضِ نظر دِل کو تسکیں ہے ساؔجِد
لبوں پر شِکایت نہ کوئی بھلا⚠️ ہے